اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے لیڈر نے یہ فرمان، دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ پیدا ہونے والی بحری سرحدی کشیدگی کے بعد جاری کیا ہے- اس رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے لیڈر کیم یونگ اون نے کہا ہے کہ یہ ملک، مقامی وقت کے لحاظ سے جمعے کو پانچ بجے شام کے بعد سے جنگی حالت میں داخل ہو جائے گا- یہ فیصلہ، شمالی کوریا کی برسراقتدار لیبر پارٹی کے مرکزی فوجی کمیشن کے ہنگامی اجلاس کے بعد، کیا گیا- یہ ایسی حالت میں ہے کہ جمعرات کی صبح جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی کوریا کی فوج نے شمالی کوریا کے ایک میزائل کا پتہ لگا کر جوابی کارروائی کرتے ہوئے، اس جگہ پر کہ جہاں سے یہ میزائل فائر کیا گیا تھا، ایک سو پچپن میلی میٹر کے دسیوں گولے داغے ہیں- اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ اگر جنوبی کوریا، آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں اس کے خلاف پروپیگنڈہ بند نہیں کرتا تو اسے فوجی اقدام کا سامنا کرنا پڑے گا-
.......
/169